بہاولپورمیں سوائن فلو سے خاتون دم توڑ گئی

شائع 06 فروری 2016 08:40am

swin-ho-ja

لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں زیرعلاج خاتون دم توڑ گئی،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی۔

بہاولپور وکٹویہ اسپتال میں پینتالیس سالہ خاتون رقیہ کو سوائن فلو میں مبتلا ہونے کے باعث چند روز قبل لایا گیا تھا،متاثرہ خاتون لودھراں کی رہائشی تھی جو دوران علاج دم توڑ گئی۔رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے،جبکہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد اٹھاسی تک جاپہنچی ہے،تاہم محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔