ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس:ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور:احتساب عدالت لاہور نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج خاقان بابر کے روبرو ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے ملزم حماد ارشد کو پیش کیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے ڈی ایچ اے کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں اور نہ ہی ملزم نے فراڈ سے حاصل کی گئی رقم کو خرچ کرنے سے متعلق کچھ بتایا ہے۔تاہم ڈی ایچ اے کے متاثرین کو سہولت دینے کے لیے ملزم نے منصوبہ دیا ہے جو تاحال فائنل نہیں ہوسکا۔لہٰذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
ملزم حماد ارشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکا موکل جائیداد کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم حمادارشد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے دوبارہ بیس فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔