موجودہ حالات میں اتحاد کی ضرورت بڑھ گئی ہے،شہباز شریف

شائع 06 فروری 2016 01:52pm

cm
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے موٴثر اقدامات کئے گئے ہیں۔معاشرے میں اخوت،بھائی چارے،تحمل اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پرامن معاشرے کی تشکیل اور اخوت کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔آپریشن ضرب عضب کے زریعے ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا جا رہا ہے۔