اداکارہ زارا اکبر کی ن لیگ کی رکن اسمبلی بننے کی تیاریاں

شائع 28 مئ 2018 08:09am

zara

پاکستان ٹھیٹر اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا اکبر نے مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی بننے کی تیاریاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے ایم پی اے کا انتخاب لڑنے کی درخواست دے دی۔

اداکارہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے بذریعہ ڈاک اپنی درخواست ن لیگ کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بھجوائی۔

نوے کی دہائی میں زارا اکبر ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کے طور پر سامنے آئی تھیں، انہوں نے 'دوسری عورت'، 'منچلے کا سودا'، 'ایک محبت کی کہانی' اور تنہا تنہا' جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

یاد رہے زارا اکبر مسلم لیگ ن کلچر ونگ پنجاب کی نائب صدر ہیں۔