پنجاب :قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے
لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی نہ کرنے کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ قومی اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے خصوصی پیکچ دیئے جائیں۔لاہور میں تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام چیئرنگ کراس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔قومی ایئر لائن کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادارے کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کا بوجھ ڈال کر قومی اداروں کی نیلامی کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔
ساہیوال، جھنگ سمیت دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پیٹرول کی قیمت چالیس روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔