فلم سنجو کا نیا پوسٹر جاری

شائع 28 مئ 2018 03:46pm

live

ہدایت کارراج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر اپنی آئندہ آنے والی فلم سنجو کے ایک اور کردار کو متعارف کرادیا۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو میں سونم کپور اور پاریش راول کا کردار متعارف کرانے کے بعد انہوں نے وکی کوشل  کے کردار کی جھلک بھی دِکھادی ہے۔

جاری ہونے والے تازہ ترین پوسٹر میں ہم سنجو کاور اس کے بہترین دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کا ٹیزر پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکاہے۔ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف حالات و وقعات پر رنبیر کپور نے جوروپ دھارے ہیں ان کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

اور اب مداح بےتابی سے فلم کا ٹریلر جاری ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس کے 30مئی تک ریلیز ہونے کاامکان ہے۔

ملٹی اسٹارر فلم میں پریش راول، سنیل دت(سنجے کے والد)کا کردار اور منیشا کوئرالا، نرگس(سنجے کی والدہ)کاکردار ادا کریں گی۔

فلم رواں برس 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

Zee News بشکریہ