اداکارہ میرا نو سال بعد عتیق الرحمان کی بیوی قرار

اپ ڈیٹ 29 مئ 2018 08:21am

attiqueimage

لاہور: اداکارہ میرا نو سال بعد عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے گئیں۔ لاہور کی فیملی عدالت نے میرا کا تکذیب نکاح کا دعوٰی جھوٹا قرار دے کر مسترد کردیا اور ساتھ ہی خلع کی بنیاد پر نکاح منسوخ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

 فیصلے کے مطابق دونوں کے درمیان تنازع کی وجہ جائیداد بتائی گئی، جس بعد عدالت نے میرا کے تکذیب نکاح کا دعویٰ خارج کردیا۔