قومی ادارے بیچ کرخسارے پورے کیے جارہے ہیں،مولا بخش چانڈیو
حیدر آباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو جبکہ ن لیگ کے ضیاء الحق ہیں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزیر اعظم کا رویہ انتہائی سخت ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد میں آج نیوز بیورو کادورہ کیا،اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیر ہاتھوں میں پیٹرول کے ڈبے لے کر گھوم رہے ہیں جہاں دل چاہتا ہے ڈال دیتے ہیں۔پی پی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو جبکہ ن لیگ کے ضیاء الحق ہیں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزیر اعظم کا رویہ انتہائی سخت ہے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ قومی ادارے بیچ کرخسارے پورے کیے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت عوام کو فائدہ نہیں پہنچارہی تو کیا اس کی بھی نجکاری کردی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ن لیگ مزدوروں کی نہیں سیٹھوں کی جماعت ہے ہم میں لاکھ برائیاں سہی لیکن ہماری روح عوام سے جڑی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔