پی آئی اےکی خصوصی پروازیں زائرین کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئیں
اسلام آباد:پی آئی اے کی دوخصوصی پروازیں سات سوپچیس عمرہ زائرین کولے کرجدہ سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔
پی آئی اے کی دوخصوصی بوئنگ جہازگزشتہ رات عمرہ زائرین کولینے کے لیے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئے تھے۔جن میں سے ایک پرواز چارسوعمرہ زائرین کولے کر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ دوسری پرواز بھی تین سوپچیس عمرہ زائرین کولے کراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ کئی روز سے جدہ میں پھنسے عمرہ زائرین نے وطن پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔