نو شہرہ: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

شائع 07 فروری 2016 12:28pm

naowww

نوشہرہ:نوشہرہ میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بارود سے بھری گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے ناکام بنادیا۔ادھر بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں سڑک کنارے نصب تیس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔