لیڈر کے بیان میں شائستگی ہونی چاہیئے ،خورشید شاہ
سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لیڈر کے بیان میں شائستگی ہونی چاہیئے، وزیراعظم کے ریمارکس پر افسوس ہوا۔انہیں کہتا ہوں پی آئی اے کو چلنے دیں، اگر دو ماہ میں پی آئی اے منافع بخش ادارہ نہیں بنا تو میں حکومت کیساتھ کھڑا ہوں گا۔
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف ایک لیڈر ہیں ان کے بیان میں شائستگی ہونی چاہیئے، وزیراعظم کے بیان میں نرمی کے بجائے سختی آئی ہے، ان کے بیان پر افسوس ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو چلنے دیں، اگر دو ماہ میں پی آئی اے منافع بخش ادارہ نہیں بنا تو میں حکومت کیساتھ کھڑا ہونگا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے بجائے ماردھاڑ کی سیاست کی،،،جس سے قیمتی جانیں ضائع اور اربون کا نقصان ہوا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔