کراچی :نامعلوم افراد کا رینجرز کی چوکی پر حملہ

شائع 07 فروری 2016 05:23pm

rangers_image

کراچی :کراچی میں نامعلوم افراد نے رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔

کراچی میں رینجرز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا،لیاقت آباد کے علاقے میں گجر نالے کے قریب قائم رینجرز چوکی پر کریکر حملہ ہوا،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے،جنہوں نے دیسی ساختہ بم سے چوکی کو نشانہ بنایا۔

رینجرز کی چوکی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچا،انچارج بی ڈی ایس عامر فاروق نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اسٹیل کی کیلیں بھی ملی ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی نفری بھی جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔