ٹھٹھہ:مکان میں آتشزدگی ،دس افراد جاں بحق
ٹھٹھہ :ٹھٹھہ کے قریب کےٹی بندر میں مکان میں آگ لگنے سے گھر میں سوئے دس افراد جھلس کر جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔
ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کے ٹی بندر کے قریب بشو جزیرے پرکچے مکان میں آگ لگ گئی،جس کے باعث ایک ہی خاندان کے دس افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین، چار بچے اور چار مرد شامل ہیں،علاقہ مکینوں کے مطابق گھر والوں نے سردی سے بچنے کیلئے رات گئے چولہا جلایا جس کے قریب رکھے مٹی کے تیل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اسپتال منتقل کیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔