ملک کے بیشترعلاقوں میں برفباری کا امکان

شائع 08 فروری 2016 10:28am

snowfall000000000

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شمالی بلوچستان،فاٹا،پنجاب،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کی پیشن گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی یہی صورتحال برقراررہے گی،تاہم رواں ہفتے شمالی بلوچستان،فاٹا،پنجاب،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،کشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔

بدھ اورجمعرات کے روزمری،گلیات میں برفباری کا امکان ہے،جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی پاراچنارمیں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی پانچ ،گوپس،قلات اورکالام میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔