لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،دوافراد گرفتار
لاہور:سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے اشتعال پھیلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے مدرسہ سیل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں چھاپہ مارکر ایک مدرسہ سیل کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ہونیوالے افراد میں قاری یوسف اور چوہدری یونس شامل ہیں جن پر شر انگیز تقاریر کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے کا الزام ہے، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مدرسے سے بڑی مقدار منافرت انگیز لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔