کراچی:اسکریپ کےگودام میں آتشزدگی،ایک جاں بحق

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 07:31am

fire-karha-ask

کراچی:کراچی میں اسکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود تاخیر سے پہنچا۔

سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں واقع گودام میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فوری طور پر فائر حکام کو دی گئی،آتشزدگی کے نتیجے میں گودام میں رکھے سلنڈر بھی پھٹ گئے جس کی وجہ سے مہتاب نامی شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود ایک گھنٹے کے بعد پہنچا۔

جائے وقوعہ پر موجود اسسٹنٹ کشمنر کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ آگ نے شدت اختیار کی،کراچی میں زیادہ تر گودام اور فیکٹریاں ایسی ہیں جہاں لوگوں کی جان بچانے کے آلات تو دور کی بات، باہر نکلنے کے لئے ایمرجنسی راستے تک موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوتا ہے۔