پی آئی اےکافلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 07:34am

pia-flight-as

اسلام آباد:اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا تاہم کوئٹہ اور پشاور ایئرپورٹ پر آٹھویں روز بھی فلائٹ آپریشن بند ہے،ملک بھرمیں اب تک ساڑھے سات سوسے زائدپروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث اب تک ادارے کو سوا دو ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے،آج بھی ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر رہا، کل سے اب تک کل تیرہ پروازیں آپریٹ ہوئی جبکہ کراچی سے صرف ایک پرواز آپریٹ کی گئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا، بیرون ملک سے دو پروازوں نے لینڈ کیا،جبکہ اندرون و بیرون ملک چھ پروازیں شیڈول ہیں، تین پروازیں منسوخ ہوئیں،ملتان ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانیوالی پانچ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فیصل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں،آٹھ روز میں پنجاب بھر میں ایک سو ستر سے زائد پرواز یں منسوخ ہوچکی ہیں،بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی جزوی طورپرفلائٹ آپریشن بحال ہو چکاہے، اندرون وبیرون ملک کیلئے قومی ائرلائن کی پانچ پروازوں نے اڑان بھری،جبکہ چارکومنسوخ کردیا گیا۔

پشاور ایئرپورٹ پرآٹھویں روز بھی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند ہے،آٹھ روز کے دوران باچا خان ایئرپورٹ پر کسی پرواز کی آمد یا روانگی ممکن نہیں ہوسکی،کوئٹہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے، تین پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق پہنچیں،گزشتہ روز تک کوئٹہ ایئرپورٹ پر پچیس پروازیں منسوخ ہوئیں۔