کم شرما پر نوکرانی پر تشدد اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ
بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پر اپنی 27 سالہ نوکرانی ایستھر کھیس پر تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج ہوگیا۔ نوکرانی نے اپنی سابقہ مالکن 38 سالہ اداکارہ کم شرما پر (آئی پی سی) کی دفعہ 323 اور 504 کے تحت درج کروایا۔
تفصیلات کے مطابق نوکرانی نے درخواست میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان سے مالکن کے کپڑے دھوتے وقت ایک معمولی سی غلطی سرزد ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور گھر سے باہر نکال دیا۔
نوکرانی کا کہنا ہے کہ میں نے غلطی سے کالے اور سفید کپڑے ایک ساتھ دھو دیئے تھے جس کی وجہ سے دونوں رنگ کے کپڑے ایک دوسرے میں مل گئے تھے۔
ستائیس سالہ نوکرانی نے کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوری طور پر یہ بات اپنی مالکن کم شرما کو بتائی تاہم انہوں نے معاف کرنے کے بجائے مجھ پر تشدد کیا اور گھر سے نکال دیا۔
نوکرانی نے درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نہ صرف گھر سے نکالا گیا بلکہ میری تنخواہ بھی روک لی ہے۔
دوسری اداکارہ یہ مؤقف اپنا رہی ہیں کہ نہ تو انہوں نے اپنی نوکرانی پر تشدد کیا ہے اور نہ ہی ان کی تنخواہ روکی ہے۔
کم شرما نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ نوکرانی نے ان کے 70 ہزار مالیت کے کپڑے خواب کردیئے ہیں۔
کم شرما نے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ڈر' سے کیا تھا وہ اب تک کم از کم 20 فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔