آرمی چیف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس
پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اسپیشل ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اورقبائلی علاقوں میں جاری آپریشن پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورہیڈ کوارٹرپشاورمیں اسپیشل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اورقبائلی علاقوں میں جاری آپریشن پراطیمنان کا اظہارکیا گیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوااور قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی امورکا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن مزید تیزکیا جائے گا،قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی گھروں میں واپسی ،سکو نت اوربحالی کے بارے میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔