نواز شریف کی سزا پر عروہ اور ماورہ بھی بول اٹھیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارائیں عروہ حسین اور ماورہ حسین نے نواز شریف کو ملنے والی سزا پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسی صورت میں آگے بڑھ سکتے ہیں جب ہم کرپٹ لوگوں کو سزا دیں گے۔
گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سامنے آیا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے فیصلہ سنانے کے بعد عروہ حسین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسی صورت میں آگے بڑھ سکتے ہیں جب ہم کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں اور انہیں سزائیں دیں۔
Mubarak Pakistan !! 🇵🇰 We are only heading towards better if we are accounting the corrupt and punishing them ! #NayaPakistan #PakistanZindabad
— URWA HOCANE (@VJURWA) July 6, 2018
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں نیا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔ ماورہ حسین نے بھی ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو ملنے والی سزا پر خوشی کا اظہار کیا۔ ماورہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نواز شریف کو ملنے والی سزا کو پاکستان کے عظیم دنوں کے آغاز سے تعبیر کیا اور اسے نئے پاکستان کی بنیاد قرار دیا۔
Today marks the beginning of greater days!!! #NayaPakistan Thankyou @ImranKhanPTI you made this happen!!!! #AbSirfImranKhan justice served right, 10 years in jail for the ex prime minister!!! 🇵🇰🇵🇰🇵🇰❤️ — MAWRA HOCANE (@MawraHocane) July 6, 2018
ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب ان کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے 'اب صرف عمران خان' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو بالکل درست قرار دیا ہے۔





یاد رہے دونوں اداکار بہنیں اعلانیہ تحریک انصاف کی حمایت کرتی رہی ہیں۔ سنہ 2014 میں بھی عمران خان نے جب دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تو انہیں کراچی میں ہونے والے دھرنوں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتےدیکھا گیا تھا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔