آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس جاری

شائع 10 فروری 2016 08:38am

raheel-sharif-ijas-sada

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس راولپنڈی میں جاری ہے، جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اورپیشہ وارانہ امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک افغان سرحدی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے،کانفرنس کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر پیشرفت کا خصوصی جائزہ لیا جا رہا ہے۔