پاکستان اور قطر میںایل این جی معاہدے پر دستخط

شائع 10 فروری 2016 02:06pm

sharif_imageee

دوحہ :پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی، دفاع اور ہوابازی سمیت چار شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔وزیراعظم نواز شریف نے دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی،جس میں ایل این جی کا تاریخی معاہدہ طے پایا۔

وزیراعظم نواز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ ایئرپورٹ پہنچے، دیوان امیری پہنچنے پر ان کا استقبال قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر نے کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کا ترانہ بھی بجایا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک میں ایل این جی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کی مدت پندرہ سال ہے، معاہدے کے تحت دس سال بعد مقررہ قیمتوں میں ردبدل کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ دفاع اور ہوابازی سمیت چار معاہدے طے پائے، پاکستان کی طرف سے طارق فاطمی، شاہد خاقان عباسی اور دیگر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔