پنجاب اسمبلی: اپوزیشن اراکین کا واک آوٴٹ

شائع 10 فروری 2016 05:39pm

pa

لاہور:لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف اپوزیشن اراکین پنجاب نے اسمبلی سے واک آوٹ کرکے مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔

لاہور میں اپوزیشن اراکین نے اسمبلی سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی قیادت میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف ایوان وزیراعلیٰ تک احتجاجی مارچ کیا۔اپوزیشن اراکین کا کہناتھا کہ منصوبے کے روٹ کو مناسب طور پر تبدیل کیا جائے تاکہ شہری آبادی،آثار قدیمہ اور کاروباری مراکز کو تباہی سے بچایا جاسکے۔جبکہ منصوبے کی زد میں آنے والے رہائشیوں اور دکانداروں کو مناسب ادائیگی بھی کی جائے۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی کا مطالبہ تھا کہ صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے ترقیاتی فنڈز سے بجٹ نکال کر اورنج لائن پر خرچ نہ کیا جائے۔جبکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے حوالے سے زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل کیے جائیں۔