پریانکا اور نِک جونس کی ماؤں کے رقص کی ویڈیو وائرل

شائع 29 اگست 2018 07:25am

pn

بولی وڈ کی انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا اور امریکی گلورکار و اداکار نِک جونس ان دنوں اپنی منگنی کی وجہ سے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

دونوں شخصیات کے مداح اس جوڑے کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتے ہیں اور ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی خوب فالو کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ان کی منگنی کے بعد ہندو رسم و رواج کے مطابق روکے کی رسم ہوئی جس کے بعد ایک پنجابی ڈانس پارٹی منعقد کی گئی۔ اس پارٹی میں پریانکا اور نِک تو توجہ کا مرکز رہے ہی تاہم ان دونوں کی ماؤں نے ایک ساتھ پنجابی اسٹائل میں رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔

پریانکا چوپڑا کی ماں مدھو اور نِک جونس کی ماں ڈینس نے ایک ساتھ رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ ویڈیو نِک جونس کی ماں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے شیئر کی اور اس میں پریانکا کی ماں کو متوجہ کرتے ہوئے کیپشن درج کی کہ 'میری ڈانسنگ کی کم صلاحیتوں کر برداشت کرنے پر آپ کا شکریہ'۔

ویڈیو ملاحظہ کریں:

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا کی ماں نے ایک خوبصورت گلابی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ نِک جونس کی ماں نے بے بی بلیو رنگ کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔   دونوں خواتین ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتی رہیں جبکہ پریانکا کی ماں مدھو نے نِک کی والدہ کو 'مُنڈے دی ماں' کہہ کر بھی مخاطب کیا۔    

Prayer, family and loved ones as the foundation to this new chapter. 🇮🇳 A post shared by Nick Jonas (@nickjonas) on

یاد رہے مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ پریانکا اور نِک جونس بہت جلد اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم اب تک شادی کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔