سہانا خان کی قسمت چمک اٹھی
ووگ انڈیا میگزین کے سرورق پر تصویر لگنے کے بعد سہانا خان کی قسمت چمک گئی۔ فلمی ماہرین کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد بولی وڈ انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان سمجھتے ہیں اب ان کی بیٹی سہانا خان انڈسٹری میں بڑے ناموں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لئے بالکل تیار ہیں۔
ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اور سوجوئے گھوش سہانا کو ہدایتکاری کرنے کے خواہاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان ابھی اداکاری کی جانب مائل نہیں ہیں تاہم سہانا اداکاری میں ہی اپنا کیریئر بنانے میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہ پچھلے کافی عرصے سے تھیٹر کی دنیا سے وابستہ ہیں اور اب کنگ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان یہ سمجھتے ہیں کہ سہانا اب فلمی کیریئر کے لئے مکمل تیار ہیں۔
کَرن جوہر کے لئے سہانا خان کو کاسٹ کرنا ایک عام سی بات ہوگی مگر شاہ رخ خان دوسرے بڑے ناموں کے آپشنز پر بھی غور کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بولی وڈ کے بڑے نام سہانا کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے از خود رابطہ کریں۔
اس سے قبل شاہ رخ خان نے یہ بات واضح کی تھی کہ سہانا کو بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل اپنی تعلیم کو مکمل کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سہانا ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں، میں نے ان میں جوش دیکھا ہے، میں نے ان کی پرفارمنسز دیکھی ہیں وہ اسٹیج پر بہت اچھی ہیں، وہ سینما کی مداح ہیں اور اس انڈسٹری میں رہنا چاہتی ہیں، لیکن میرا نقطہ صاف ہے کچھ بھی کرنے سے قبل انہیں اپنی تعلیم کو مکمل کرنا ہوگا۔
بولی وڈ کے بادشاہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو صرف اسی بات کا پابند بنایا ہے باقی وہ فلم انڈسٹری میں رہنا چاہیں یا نہ رہنا چاہیں میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یاد رہے شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان امریکا میں فلم میکنگ کی پڑھائی کررہے ہیں جبکہ سہانا خان یوکے میں زیر تعلیم ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔