نواز الدین نے فلم 'منٹو'کیلئے 1روپیہ معاوضہ لیا

شائع 29 اگست 2018 01:08pm

nawa

بولی وڈ اداکارنواز الدین صدیقی  نے فلم منٹو میں کام کرنے کے عوض صرف 1روپے معاوضہ لیا ہے۔

اردو کے مشہور و معروف  افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر نندیتا داس کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں نواز الدین صدیقی نے ایک روپیہ جبکہ رشی کپور، گرداس مان اور جاوید اختر نے بغیر کسی معاوضے کے کام کیا ہے۔

فلم کی ہدایتکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں پیسے کےعلاہ اور  بھی بہت کچھ ہے۔

نندیتا نے ایک بیان میں کہا کہ اس کردار(منٹو) کیلئے اداکار کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہوتے۔ نواز کی مہربانی ہے کہ انہوں نے معاوضہ نہیں لیا۔

ان کے علاوہ  فلم میں شامل مزید بڑے اداکاروں  نے بھی معمولی سے کرداروں کو اداکرنے کی حامی بھری۔

نندیتا نے کہا رشی کپور اور گرداس مان  نے پہلی ہی ملاقات میں ہاں کردی تھی۔  عموماً اداکاروں نے کیمیو رول کیا اور انہوں نے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

اداکار پریش راول نندیتا کے ساتھ پہلے فراق میں کام کرچکے ہیں اور اب منٹو میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اعتبار سے ہمارے نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن بحیثیت فنکارہمارے درمیان باہمی طور پر احترام موجود ہےاور میں ان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو کمال تک پہنچایا۔

شاعر جاوید اختر کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جاوید صاحب کو فائر سے قبل جانتی تھی اور مجھے ہمیشہ محسوس ہواکہ وہ کیمرے کے سامنے پرفیکٹ ہوں گے۔

دیگر کرداروں میں رنویر شورے، دِیویا دتہ، پورب کوہلی، راجشری دیشپانڈے اور سوانند کرکرے نے بھی بغیر کسی معاوضے کے کام کیا ہے۔

Hindustan Times بشکریہ