آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 اگست 2018

اپ ڈیٹ 30 اگست 2018 06:18am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج صبح سے ہی ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کو بات چیت کرنے اور اپنا مطمع نظر دوسروں تک پہنچانے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ وجدان پر بھروسہ کرنے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ اس سے فائدہ ممکن نہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سرگرمیوں میں سے وقت بچا کر خود کو آرام دیں تاکہ تازہ دم رہ سکیں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے وقت کا خیال رکھنا آپ ہی کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ دوسروں کے سامنے اپنے جذبوں کو زبان عطا کرکے آپ خاص اہمیت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی عزت خراب بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ کے بااعتماد رویے کی شہرت دور تک پھیلی ہوئی ہے اس لئے اپنے وقار کو قائم رکھنا بہت ضروری ہوگا۔

(May21-June21) جوزا

آج کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں چاہے آپ ملازم ہوں یا کاروباری کیونکہ ایسے معاملات میں آپ کو کچھ بھی حاصل نہ ہوسکے گا۔ اپنے ذاتی استعمال کے لئے بینک سے مالی سہولت کا حصول ممکن بنا سکیں گے جس سے آپ پرسکون بھی ہوسکیں گے۔

(June22-July22) سرطان

آج آپ کو صبح سے ہی بہت سے فیصلے کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے اس لئے فوری نتائج کے حامل جذباتی فیصلے کرنے سے گریز کریں بلکہ اپنے معمولات کو ہی آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترتیب دینے کی کوشش کریں۔

(July23-Aug22) اسد

آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ ضد اور زور آزمائی سے کام نہ لیں کیونکہ اس سے دوسروں کے ساتھ بحث و مباحثہ کا راستہ کھل جائے گا۔ آج ان قریبی افراد کو خصوصی توجہ دینے کی کوشش کریں جو کسی بھی تکلیف میں آپ کے ساتھ تھے۔ آج آپ کی محبت بھری زندگی بہت پرسکون ہوسکے گی۔

(Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپ کی بات کو سنیں اور سمجھیں یا بات کرنے سے قبل ہی آپ کا مدعا جان لیں تو ایسا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ہر کوئی اپنی سوچوں یا مسائل میں گھرا ہوا ہے، کسی کے پاس وقت نہیں کہ وہ اپنا کام چھوڑ کر آپ کی مرضی معلوم کرتا پھرے۔

(Sep23-Oct22) میزان

آج دوسروں کی کہی ہوئی ہر بات کو خود پر منطبق کرنا اچھی عادت نہیں ہے کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ جو کہا جارہا ہو وہ آپ ہی کے لئے ہو۔ آج اپنی شریک حیات یا پیاروں کے ساتھ پیار بھرا وقت گزار سکتے ہیں مگر اپنی صحت کی حفاظت خود کریں۔

(Oct23-Nov21) عقرب

آج کے دور میں ہر انسان مختلف انداز میں محنت کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے لئے ہمت اور توانائی کا حصول بہت ضروری ہے۔ آج کسی بھی کام کو اپنے انجام تک پہنچانے میں اگر آپ کی ہمت جواب دے جائے تو آپ کے لئے بہتر نہیں ہوگا۔

(Nov22-Dec22) قوس

جس طرح ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو دوسروں کے لئے نہ صرف قابل قبول بنائے بلکہ اپنے تعلقات کو خراب ہونے سے بھی بچائے اور اپنی مالی حالت کو بھی بہتر بنائے۔ اسی طرح بڑے مالی منصوبے کو بروئے کار لاکر مالی حالت ٹھیک کرسکتے ہیں لیکن آپ کو کسی جانب سے حوصلہ نہیں مل سکے گا۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے بارے میں اپنی تلخ رائے کا اظہار کرکے حالات کو خراب نہ کریں کیونکہ اچانک ہی کوئی اچھی خبر سن کر آپ کا موڈ بحال ہوسکے گا۔  آج آپ بدمزاجی کی جانب بھی مائل ہوسکتے ہیں اس لئے خود کو سنبھالیں اور اپنے تعلقات کو متاثر ہونے سے بچائیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی محبت بھری زندگی حسب توقع رہے گی لیکن آپ کو اپنی شریک حیات یا محبوب پر مکمل توجہ دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر اپنے آپ پر اعتماد کرسکیں تو اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر کوئی بھی نیا منصوبہ تیار کرسکیں گے اور خوشی تو اس وقت ہوگی جب توقع سے بڑھ کر کامیابی حاصل ہوسکے گی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے آپ کو صحیح اور سیدھی راہ کا مسافر بنانے کی کوشش کریں جبکہ اپنی موجودہ مالی مشکلات میں کسی سے مدد کے حصول کے بارے میں تقاضہ مت کریں ورنہ انکار ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ شام میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گپ شپ کریں اور سب کچھ بھلانے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔