بھارتی سنگھ نےکپل کے شو کاحصہ ہونے کی تردید کردی
جب سے کپل شرما کے کم بیک شو کی خبریں سامنے آئی ہیں ان کے مداحوں نے ان کا بے صبری سے انتظار شروع کردیا ہے۔
کچھ روز قبل یہ کہاجارہا تھا کہ آنے والے نئے شو میں صرف کپل ہی نہیں بلکہ کرشنا ابھیشک اور بھارتی سنگھ بھی شامل ہوں گی۔
تاہم، بھارتی سنگھ نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کامیڈین سے جب اس خبر سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی کا کہنا تھا کہ وہ انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ کی میزبانی کے فرائض پہلے ہی انجام دے رہی ہیں۔ ان کے پاس کسی دوسرے شو کیلئے وقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی شو کا حصہ ہوئیں تو وہ ضرور اس کا اعلان کریں گی۔
رواں برس کی ابتداء میں کپل نے فیملی ٹائم ود کپل شرما کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کی تھی۔ تاہم، وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور آف ایئر کردیا گیا۔
شلپا شندے، سُگھندا مشرا، کرشنا ابھیشک، بھارتی سنگھ، سنیل گروور، کِکو شردھا، علی اصغر سمیت کئی ٹیلی ویژن سلیبریٹیز کے کپل شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کی صحت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔
Zee News بشکریہ















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔