آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 اکتوبر 2018

شائع 01 اکتوبر 2018 05:19am

Today1

) حملMar21-April19(

آج دن کے آغاز سے ہی آپ کو اس بات کا یقین آجائے گا کہ آپ کے لئے حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں اور سوائے پریشانی کے اور کچھ نظر نہیں آسکے گا۔ اس میں سب سے زیادہ مشکل آپ کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں ہوسکتی ہے کیونکہ آپ کو دوسروں کے خیالات اور ارادوں کے بارے میں بہت جلد علم ہوجاتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے آپ کو دوسروں کے بے صبرے پن کا شکار بننے والے حالات سے دور رکھیں اور دنیا داری اپنانے کی کوشش کریں اور سمجھ لیں کہ یہ سب کچھ آپ کو جان بوجھ کر پریشان کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ آج ہر صورت میں خود کو ہمت ہارنے والے جذبات اور احساسات سے بچائیں۔

(May21-June21) جوزا

آج امن و سکون کی خواہش نے آپ کو دیوانہ بنا رکھا ہوگا اور دوسروں کی طرح خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کو بھی آپ کا من مچل مچل جاتا ہوگا۔ ممکنہ طور پر یہ سب آپ کا حق ہوسکتا ہے اور ہر حال میں آپ کو یہ حق ملنا بھی چاہیئے مگر حالات کا تقاضہ کیا ہے اسے مدنظر رکھنا بے حد ضروری ہوگا۔

 (June22-July22) سرطان

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں ڈر پیدا ہوسکتا ہے اور حالات کی وجہ سے بے خیالی کے جذبات بھی، یعنی آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آگے کیا ہوگا؟ اس طرح کی باتیں آپ کے دل میں بیٹھ سکتی ہیں جس کے باعث آپ میں تلخی اور بے چینی بڑھ سکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو معلوم ہی نہیں ہوسکے گا کہ آپ میں پیدا ہونے والی گھبراہٹ اور پریشانی کا اصل سبب ہے کیا؟ اس کے بارے میں دوسروں سے بات شیئر کرنے سے ہی آپ کی معلومات میں اضافہ ہوسکے گا۔ آج اصل اہمیت آپ کی سوچوں، خیالات اور بنیادی کردار کی ہے جو آپ کو ہی ادا کرنا ہوگا ورنہ وقت گزر جائے گا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج مالی لین دین کے حوالے سے اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ سے رقم کا تقاضہ کرنے والا فرد بھی اپنے فرائض کے ہاتھوں مجبور ہوسکتا ہے۔ ایسے حالات میں آپ کو دوسروں سے ہٹ کر محتاط رویہ اختیار کرنا لازم ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج کسی دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والے رشتہ دار کی جانب سے آپ کو کسی افسوسناک خبر کے بارے میں آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کو اپنے معاملات نبھانا یا آگے بڑھانا ممکن نہ ہوگا جس کی وجہ سے آپ کو مشکل صورتحال سے نبرد آزما ہونا پڑے گا مگر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنے مالی حالات میں بہتری یا تبدیلی لانے کا شدت سے احساس ہونے کی بناء پر لین دین کے معاملے کو نئے سرے سے سمجھنے کی کوشش کریں گے اور جس دوست کی جانب سے رقم کی ادائیگی کا وعدہ پورا نہ ہوسکے گا اس سے آپ کی خوب گرما گرمی بھی ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ میں اپنے ستاروں کے اثرات کی وجہ سے بہت زیادہ ذہنی تحریک پیدا ہوسکتی ہے جس سے آپ کے مثبت خیالات آپ کا بہترین اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کے منفی جذبات کی وجہ سے آپ کے قریبی یا ارد گرد موجود افراد طنزیہ باتوں اور کاٹ دار جملوں سے محفوظ نہ رہ سکیں گے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے پیاروں سے اپنے تعلقات کو کشیدگی سے بچانے کے لئے اپنے اندر پیدا ہونے والی ضد اور اناء کو قابو میں رکھنا ہوگا ورنہ بہت سی غلط فہمیاں بھی پھیل سکتی ہیں جس سے آپ کے باہمی تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ موجودہ تعلقات ختم بھی ہوسکتے ہیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج جب آپ کو علم ہوگا کہ آپ کے کسی دوست نے آپ کے اعتماد کو دھوکہ دیا ہے تو اس سے آپ میں بے چینی اور بد اعتمادی کے جذبات حاوی ہونے سے آپ عملی اقدامات کرنے میں کافی بیزار ہوجائیں گے یا آپ کا دل ٹوٹنے کی وجہ سے کچھ بھی کرنے کو دل نہ چاہے گا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کا دن آپ کے لئے اپنے لین دین، بول چال اور دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت کے مناسب اور بھرپور استعمال کے دوران محتاط رہنے کا ہے۔ اس لئے دوسروں سے گفتگو کرتے وقت اپنے الفاظ کا چناؤ انتہائی احتیاط سے کریں اور لہجے اور الفاظ کی ادائیگی ہر بھی خصوصی توجہ دیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔