آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 اکتوبر 2018

شائع 02 اکتوبر 2018 05:14am

Today1

حمل (Mar21-Apr19)

آج اپنی جذباتی حالت پر قابو پانا بہت ضروری ہوگا ورنہ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے دوست احباب سے بھی بلاوجہ کی تلخی ہوسکتی ہے جس سے تلخ صورتحال پیدا ہونے سے کئی غیر افراد آپ کو آپ کے معاملات میں دخل در معقولات کا موقع مل سکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے اہم امور کو نمٹانے میں جنم لینے والی سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے آپ کی افسران بالا  سے ڈانٹ ڈپٹ ہوسکتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہوگا لیکن پھر بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پاکر اپنے آپ کو پرسکون رکھنا ہوگا۔

(May21-June21) جوزا

آج اپنے کاروباری معاملات میں مصروفیت زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے جذباتی تعلقات پر توجہ دینا مشکل ہوگا، اس کے علاوہ اپنے دوست احباب سے ملاقات یا کسی تقریب میں شمولیت کا منصوبہ ملتوی ہوسکتا ہے۔ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے فی الحال بہتر حالات کا انتظار کریں تاکہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کی محبت بھری زندگی میں کچھ نادیدہ رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں اور جب تک آپ کی بات چیت کھلے دل کے ساتھ اپنے پیاروں سے نہیں ہوگی آپ کی موجودہ غلطیاں دور نہ ہوسکیں گی۔ اپنے مالی حالات کے بارے میں سینیئر افراد کی عملی معاونت سے ہی اپنی مشکلات کو ختم کرسکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج صبح سے ہی اپنے پیاروں کے بارے میں کسی قسم کی ناخوشگوار خبر سننے کی وجہ سے  آپ کا دل برا ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کا دل کوئی کام کرنے کو بھی نہ چاہے گا۔ اپنے جوش و جذبات پر قابو پاکر اپنے باہمی معاملات کے بارے میں گفتگو کرنے کی کوشش کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج صبح سے ہی آپ پر بیزاری اور لاتعلقی کی کیفیات حاوی ہونے کی وجہ سے آپ کا دل کسی سے بھی ملنے کو نہیں چاہے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے دوست احباب سے ملنے کا پروگرام  ملتوی کرنا پڑے گا جبکہ کسی کاروباری ملاقات کا منصوبہ بھی التواء کا شکار ہوسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی کسی کاروباری سرگرمی میں مصروفیت بڑھنے کی وجہ سے اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے کا موقع ہی نہ مل سکے گا جس سے آپ کے اپنے قریبی افراد کے ساتھ معاملات بگڑ سکتے ہیں جبکہ اپنی شریک حیات کے ساتھ حالات کو ٹھیک کرنے میں بھی کافی مشکل ہوگی۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دینا ممکن نہ ہوگا س لئے اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے جان چھڑانے کی کوشش کرنا آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اس کے علاوہ شام میں آپ کا کوئی قریبی دوست آپ سے ملنے کیلئے بھی آسکتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کا کچھ عرصہ قبل حل کیا گیا کوئی مسئلہ نئے سرے سے آپ کے سامنے آسکتا ہے جس کی شدت کی وجہ سے آپ کئی مسائل کو نظر انداز کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں جبکہ اپنے آپ کو تلخی اور ذہنی انتشار سے بچانے کے لئے کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے اجتناب کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں کیونکہ کسی کے مشکل حالات کو سلجھانے کے لئے موقع کی مناسبت کا خیال رکھے بغیر کوئی بھی عملی قدم اٹھانے میں کامیابی کا حصول تو درکنار آپ کو اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہوجائے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے معمولات سے ہٹ کر کسی قسم کی ذمہ داری کو قبول نہ کریں ورنہ موجودہ معاملات آپ سے سنبھالے نہ سنبھل سکیں گے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کیلئے عملی امور کی انجام دہی ممکن نہیں ہوگی تو خود کو آرام دینے کی کوشش کریں اور پورے اطمینان و تحمل کے ساتھ اپنے باقی ماندہ معاملات کو نمٹانے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے معاملات کا شیڈول طے کرنے میں کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے اپنے شیڈول کو ممکن کرنا ممکن نہ ہوگا۔ آج مصروفیات والا شیڈول بنانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ ممکنہ طور پر آج کسی کاروباری سفر کا ارادہ ہوسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔