جنوبی افریقا میں دو ٹرینوں میں تصادم 320افراد زخمی

شائع 05 اکتوبر 2018 09:25am

Untitled-2

جنوبی افریقہ میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 320 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینوں میں مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی ایک مسافر ٹرین جوہانسبرگ سے پریٹوریا جارہی تھی ۔

جنوبی افریقی حکام کے مطابق بتیس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،امدادی کارروائیاں جاری ہیں