فٹبال راؤنڈ اپ
اسپینش جائنٹس بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کپ کےکوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں سیویا کو چھ ایک سےآؤٹ کلاس کرکےآخری چارٹیموں میں جگہ بنالی۔لائنل میسی نےایک گول کرکےجیت میں حصہ ڈالا۔
کوارٹرفائنل کا پہلا لیگ سیویا نےدوصفرسےجیتا تھا،بارسلونا نےدوسرےلیگ میں شاندارکم بیک کیا اورایک دونہیں
پورے چھ گول داغ دیے۔کوٹنہو نےدومرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا۔
میسی، سواریز، راکیٹچ اورروبرٹونےایک ایک گول اسکورکیا۔
انگلش پریمئیرلیگ میں چیلسی کوبورن ماؤتھ کےہاتھوں چارصفرسےشکست ہوئی جس کےباعث چیلسی پانچویں نمبرپرچلی گئی۔
جوشووا کنگ نےدوگول اسکورکرکےکامیابی میں اہم کردارادا کیا۔
لیگ لیڈرزلیورپول کو گیارہویں نمبرکی ٹیم لیسٹرسٹی کیخلاف میچ ایک ایک گول سےبرابرکھیلنا پڑا۔
لیورپول کی جانب سےسادیومانےنےگیند کوجال میں پہنچایا۔
Comments are closed on this story.