Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

طالبان سے متعلق اپیل کرنے والے افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد کابل پہنچ گئے

طالبان کے برسراقتدار آنے پر راشد خان کی جانب سے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی گئی تھی
شائع 19 مئ 2024 01:05pm
تصویر بذریعہ: افغان کرکٹ بورڈ/ یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: افغان کرکٹ بورڈ/ یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

افغانستان میں افغان طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد سے جہاں کئی لحاظ سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، وہیں اب افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے بھی بالآخر 4 سال بعد وطن واپس لوٹ گئے ہیں، جبکہ حکومت کے زیر انتظام پروگرامز میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

معروف افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں، راشد خان گزشتہ 4 سال تک افغانستان سے باہر تھے۔

تاہم اب کابل ایئر پورٹ پر کھلاڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے، جہاں کرکٹ بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔

اسی دوران راشد خان کے ہمراہ افغان طالبان کے مقامی رہنما بھی موجود تھے، جو کہ کھلاڑی کے ہمراہ تصاویر بنوا رہے تھے۔

پاکستان کو ہرانے کے بعد افغان کھلاڑی نے ایوارڈ واپس بھیجے جارہے افغانوں کے نام کردیا

راشد خان کی کابل ایئرپورٹ سے لے کر افغان کرکٹ بورڈ جانے تک کی ویڈیو افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

بابر اعظم کا افغان کھلاڑی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھا گیا

اگرچہ کھلاڑی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ راشد خان طالبان حکومت کے باعث کابل نہیں آ رہے تھے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان مصروف شیڈول کے باعث آبائی ملک نہ جا سکے تھے۔

انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کا حصہ رہنے والے راشد خان کو آج صبح کابل ایئرپورٹ دیکھا گیا تھا جہاں سرکاری طور پر ان کا استقبال کیا گیا۔

واضح رہے راشد خان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کی تیاری کے لیے افغانستان پہنچے ہیں جہاں سے افغان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔

afghanistan

afghan taliban

rashid khan

afghan cricket board