کیا آپ جانتے ہیں جہاز میں نصب 'پے لوڈ' ہوتا کیا ہے۔۔۔؟

اپ ڈیٹ 28 فروری 2019 05:22am

Untitled-1

لاہور: گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔ لیکن اس سے ایک دن پہلے پاکستان نے بھارتی طیاروں کو دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ انڈین جنگی طیاروں کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر جب جوابی کارروائی کی گئی تو عجلت میں واپس جاتے ہوئے انڈین طیارے اپنا 'پے لوڈ' گرا کر واپس چلے گئے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے انڈین طیاروں کی جانب سے گرائے جانے والے مبینہ پے لوڈ کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔

پے لوڈ کیا ہوتا ہے؟

Image result for fighter aircraft payload

 پے لوڈ طیارے کے پروں کے عین نیچے نصب ہوتا ہے، جس میں حملہ کرنے کے لیے ہر قسم کے ہتھیار منسلک کرنے کی صلاحت ہوتی ہے۔ یہ ہتھیار ہوائی حملے کے ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاز کے نچلے حصے میں نصب کیا جاتا ہے۔

Image result for fighter aircraft payload

عام طور پے لوڈ میں جو ہتھیار لگائے جاتے ہیں ان میں مختلف اقسام کے بم اور میزائل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جہاز کے نیچے اضافی ایندھن کی ٹینکیاں ہوتی ہیں جنہیں فیول ٹینک اور ڈراپ ٹینک کہا جاتا ہے۔

Image result for fighter aircraft payload

ان کے مطابق پے لوڈ کا وزن جہاز کی ساخت کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے لیکن اوسطاً ایک جنگی طیارہ 8 سے 15 ٹن تک پے لوڈ لے جا سکتا ہے۔

پے لوڈ میں جو میزائل نصب کیے جاتے ہیں ان میں روایتی میزائلوں کے علاوہ جوہری میزائل بھی ہو سکتے ہیں۔

 پے لوڈ کو کیوں پھینک دیا جاتا ہے؟

Image result for fighter aircraft payload

 کسی فضائی کارروائی کے دوران پے لوڈ میں شامل جو اضافی ہتھیار ہوتے ہیں، ان کو پھینک دیا جاتا ہے تاکہ طیارے کا وزن کم ہو سکے اور وہ کارروائی کے بعد تیزی سے واپس جا سکے۔

Image result for fighter aircraft dropping payload

ایک طرف تو بھارتی فضائیہ حملوں کی جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتی، تو دوسری جانب بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ ایسے چھوڑ کر بھاگتے ہیں جیسے چور پٹنے کے ڈر سے اپنی چپل چھوڑ کر بھاگتا ہے۔

اب تو نوبت یہ آگئی ہے کہ بھارتی فضائیہ پے لوڈ گراتے گراتے اپنا پائلٹ ہی گرا گئی۔