نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم، مختلف شہروں میں لانچ

شائع 19 اپريل 2019 03:01pm

housinggpk

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو لانچ کر کے تنقید ختم کردی۔ پرسوں کوئٹہ میں بھی ہاؤسنگ منصوبہ لانچ کر رہے ہیں. عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی اسطرح کا چیلنج قبول نہیں کرسکتا۔

 وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ اور وزیر مملکت شبیر حسین قریشی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی اسطرح کا چیلنج قبول نہیں کرسکتا.یہ منصوبہ روزگار فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے. سابقہ حکومتوں نے بھی ایسے منصوبے شروع کرنیکی کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔  آشیانہ سکیم میں بڑی گرفتاریاں ہوئی ،افسران اسمیں اندر ہیں.۔

ان کا کہنا تھا کہ آج غریب طبقے کیلئے ایک کاوش ہو رہی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

 ان کا مزید کہنا تها کہ کوئٹہ میں ایک لاکھ 14 ہزار رہائش گاہیں بنانی ہیں جوکہ بلوچستان  حکومت سے جوانٹ وینچر ہے.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گوادر میں 55 ہزار گھر بنیں گے، جسمیں 10 ہزار گھر اور کوارٹر ہوں گے اور فشر مین کالونی بھی بنے گی. انہوں نے منصوبے کے صاف و شفاف ہونے کے عزم کا اظہار بهی کیا۔