رمضان کا پہلا عشرہ: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے باسی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے باعث بلبلاہٹ کا شکار رہے تاہم اب انہیں محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے عشرے کا درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ کئی روز سے قہر بن کر کراچی والوں پر ظلم ڈھانے والے سورج کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رمضان کا پہلا عشرہ خاصہ پرسکون رہے گا۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے اگلے بارش کے حوالے سے بھی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 مئی سے ملک میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ یہ بادل کراچی میں تو نہیں برسیں گے مگر اس کی وجہ سے موسم ضرور خوشگوار ہوجائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔