بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، کرکٹ شائقین کی بڑی پیشگوئی

شائع 13 جون 2019 12:57pm

indnz

ناٹنگھم : بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج عالمی کپ 2019 کا 18 واں میچ کھیلا جانا ہے تاہم اب تک بارش کے باعث اس میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔

اب تک میچ کا آغاز نہیں ہوسکا ہے تو ہم نے سوچا کیوں نہ آپ سے گزشتہ روز آج نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر لگائے گئے پول کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی رائے ہی آپ سے شیئر کردی جائے۔

آج نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر لگائے گئے پول کے مطابق تقریباً 66 فیصد سوشل میڈیا صارفین نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جبکہ 34 فیصد صارفین کا خیال ہے کہ بھارت کی ٹیم یہ معرکہ سر کرلے گا۔