آپریشن ضرب قلم شروع کرنے پرزور

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2015 05:52am

0-MALALA-1436245776

برمنگھم :نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ضرب قلم بھی شروع کیاجائے،انہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا۔

برمنگھم میں شہداء پشاور کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں تمام مسلمانوں کو مورد الزام نہیں ٹھرانا چاہیئے،تعلیم عام کرنے سے دہشت گردی کی وجوہات ختم ہوسکیں گی،
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قلم اور علم سے جہاد کیا جائے، ملالہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو تعلیم عام کرنے کیلئے مزید اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعدآپریشن ضرب قلم بھی شروع کیاجائے،انہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا۔اس موقعے پر ملالہ یوسفزئی نے شعر بھی پڑہ کر سنایا۔

سانحے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم محمد ابراہیم اور احمد نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی ٹیچر کو جلتے ہوئے دیکھا،لیکن ان کو بچا نہیں سکے۔اس موقعے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا پیغام بھی پڑہ کر سنایا گیا۔