چین میں کورونا وائرس سے مزید 73افراد ہلاک،اموات 630 ہوگئیں
فائل فوٹوبیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 73افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد اموات 630ہوگئیں،31 ہزارسےزائد افرادموذی وائرس سے متاثر ہیں۔
کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں،وائرس سے خبردار کرنے والا چینی ڈاکٹر لِی وینلیانگ بھی کورونا کے باعث ہلاک ہوگیا،انہیں فواہیں پھیلانےکے الزام میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی،31ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کاشکار ہیں،2نوزائیدہ بچے بھی متاثر ہیں۔
شنگھائی کی گلیوں اور گھروں میں اسپرے کیا جارہاہے،2ہزارمیڈیکل ورکرز کے ساتھ لیشینشان کے ایمرجنسی اسپتال کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی۔
چین میں ماسک کا وسیع پیمانےپراستعمال کیا جارہاہے،لاکھوں ماسک بھی کم پڑنے لگے،صرف ووہان میں ہی میڈیکل اسٹاف کےلیے 5لاکھ تک ماسک درکارہیں،چین نےدیگرممالک سے ماسک مہیا کرنےکی اپیل کردی۔
چینی صدر نے سعودی بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔