چین سمیت دنیابھرمیں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد813 ہوگئی

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 03:42am
فائل فوٹو

کورونا وائرس سے چین سمیت دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 813ہوگئی، وائرس سے 37ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں ۔

چین میں مہلک کورونا وائرس کے وارجاری ہیں،24گھنٹوں کے دوران مزید89افرادہلاک ہوگئے،تعداد 810سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزارسے بڑھ گئی۔

حکام کے مطابق کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوچکیں ہیں ،سارس سے 2003میں 8ماہ کے دوران 774افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

دوسری جانب ہنگامی بنیادوں پر قائم کیے جانے والے ایمرجنسی اسپتال میں مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا۔

ووہان میں متاثرین کو زبردستی ان کے گھروں سے نکال کر اسپتال پہنچایا جانےلگا، مختلف شہروں میں وائرس سے بچاؤکے لیے اسپرے بھی کیاجارہا ہے۔

چینی صوبے ہوبئی میں ماسک اورحفاظتی گاؤنز سمیت دیگر طبی سامان کی قلت برقرارہے۔