چین میں کوروناوائرس سےمزید97 افراد ہلاک ، ہلاکتیں 908ہوگئیں
فائل فوٹوبیجنگ :چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے ،جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 908ہوگئی،لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کے لیے دروازوں پر ویلڈنگ کردی گئی۔
چین میں مہلک کوروناوائرس پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں،وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا،24گھنٹوں میں ریکارڈ 97ہلاکتوں سے اموات 900 سے تجاوز کرگئیں۔
چین میں مزید 3ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،جس کے بعد چین سمیت28ممالک میں 40 ہزار سے زائد افرادوائرس سے متاثرہیں۔
ایک جانب کنونشن سینٹر سمیت دیگر جگہوں کو عارضی اسپتال میں تبدیل کیا جارہا ہے،وہیں متاثرہ لوگوں کوگھروں میں محصوررکھنےکے لیے دروازوں پر ویلڈنگ کی جارہی ہے۔
وائرس سے نمٹنے اور بچاؤ کےلیے چین سمیت کئی ممالک میں طبی ماہرین ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھی کوروناوائرس پر قابوپانے میں معاونت کے لیے چین پہنچ گئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔