چین میں کورونا وائرس سے مزید 242افراد ہلاک،اموات 1351ہوگئیں
فائل فوٹوبیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 242افراد ہلاک ہوگئے،اموات 1351ہوگئیں۔
چین میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،مہلک وائرس روز انسانی زندگیاں نگل رہاہے،ہلاکتیں 1300 سے تجاوز کرگئیں،متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔
صوبے ہوبئی میں ایک ہی دن میں 14ہزارافراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،60ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
وائرس سے بچاؤ کے لیےچینی حکام نے اقدامات مزید تیز کردیئے، اسپرے مہم کے ساتھ ساتھ آٹو میٹک اسپرے گنز بھی نصب کردیں۔
ہوبئی میں اضافی میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئیں،جگہ جگہ معلوماتی کاؤنٹرزلگادیئےجبکہ اسکیننگ بھی جاری ہے۔
نوجوان حجام مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں،میڈیکل ورکرز کے مفت بال کاٹنے لگا۔
بیرون ملک مقیم چینی کمیونٹی کی جانب سے عطیات فراہم کئے جارہے ہیں،چین میں موبائل ورلڈ کانگریس منسوخ کردی گئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔