چین میں کورونا وائرس سے مزید 142افراد ہلاک ، اموات 1669ہوگئیں

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 04:10am
فائل فوٹو

بیجنگ :چین میں کورونا وائرس سے مزید 142افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد اموات 1669ہوگئیں۔

چین میں جان لیواکورونا وائرس کے وارجاری ہے،مہلک وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،تعداد 1600سے تجاوز کرگئی،2009سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی،متاثرین کی تعداد69ہزارتک پہنچ گئی۔

لیشانشین کےاسپتال میں مزید ایک ہزارملٹری میڈیکل ورکرز کا دستہ پہنچ گیا ہے،وائرس سےمتاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی،بچہ خوش قسمتی سے محفوظ ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک بھی وائرس کی زد میں ہیں،جاپان کے شہر یوکوہاما میں موجود کروز شپ میں مزید 70کیسز سامنے آگئے،جاپان میں تعداد407ہوگئی۔

امریکا اور ہانگ کانگ نے کروز شپ سے اپنے شہریوں کووطن واپس لانے کے اقدامات کرلئےجبکہ  برطانوی شہری واپسی کے منتظر ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ  بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث وائرس کیا رخ اختیار کرے گا ،اس کی پیش گوئی  تاحال ناممکن ہے،ویکسین کی تیاری کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔