سانحہ اے پی ایس کی برسی ،آج نیو زکی خصوصی ٹرانسمیشن

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2015 08:23am

crop_image

پشاور:سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ایک سال بیت گیا، دکھی دلوں کو ابھی تک قرار نہ مل سکا۔شہدا کی برسی پر آج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور اسکول سانحے کو ایک برس بیت گیا۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا سلسلہ جاری ہے۔شیما کرمانی نے صبح کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات کو صرف یاد کرنا کافی نہیں اس مرض کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا۔

اداکارہ ہما میر نے کہا کہ سولہ دسمبر کی تاریخ پاکستان کے لیے دکھوں سے بھری ہے۔اداکار فخرعالم نے کہا کہ دہشت گردوں نے سولہ دسمبر کو پاکستان پر حملہ کیا تھا ملک میں انتہا پسندی کی اب کوئی جگہ نہیں۔ آج نیوز پر پشاور سانحے کے شہدا کی یاد میں ٹرانسمیشن کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔