لاہور :سانحہ اے پی ایس ،شہر میں ایک منٹ کی خاموشی
لاہور :سانحہ آرمی پبلک سکول کو ایک سال مکمل ہوگیا ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شہداء کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی،ترانہ پیش کیاگیا،پھولوں کے نذرانے پیش کرنے کے ساتھ شمعیں روشن کی گئیں۔
یہ معصوم بچے جو ایک سال قبل حصول علم کی تلاش میں گھر سے نکلے اور پھر شہید ہوگئے۔ لاہور میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیصل چوک سمیت شہر کے پچھتر مقامات پر سائرن بجاکر ٹریفک روک دی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر ترانے نے وطن سے محبت کے جذبات کو ابھار دیا۔
چوک پر سجی آرمی پبلک سکول کے شہدا کی تصاویر پر پھول چڑھائے گئے،شہریوں نے شہداء کے ساتھ تصاویر عکس بند کیں۔شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئی اور ننھے ہاتھ بھی آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرتے رہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔