سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ ، عوام سے تعاون کی اپیل
فائل فوٹوکراچی :سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ کرلیا، عوام سے بھی تعاون کی اپیل کردی۔
عوام نے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لیا تو سندھ حکومت نے ایک بار پھر سختی کا فیصلہ کرلیا۔
آج سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کا اعلان کردیا گیااورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی احکامات دے دیئے گئے،خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
لوگوں کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے لیکن گھر کا چولہہ جلانے کیلئے گھر سے نکلنا ہی پڑتا ہے۔
حکومت سندھ نے 14اپریل کے بعد لاک ڈاون میں بتدریج نرمی لانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مخصوص فیکٹریز اور دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔