خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد620 ہوگئی

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2020 08:59am
فائل فوٹو

 پشاور:لاک ڈاؤن کے باوجودخیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد620 ہوگئی جبکہ اموات22 ہوگئیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی620 تک جاپہنچی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہلاکتیں اور64نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ 128 افراد کورونا سےصحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے اور تمام مارکیٹس،بازار،تعلیمی ادارے اور ہوٹلز بند ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کررکھی ہےمگر اکثر شہری حفاطتی تدابیر کیساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے احکامات کو نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

مساجد میں5سےزائدافرادکوباجماعت نماز کی اجازت نہیں،نماز جمعہ بھی 5سے زائد افراد ادا نہیں کرسکتے ۔