وزیراعظم عمران خان کاآج ایک روزہ دورہ پشاورمتوقع

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2020 08:59am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاآج ایک روزہ دورہ پشاورمتوقع ہے،وزیراعظم صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

 حکومتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور کادورہ کرسکتے ہیں،متوقع آمد کے پیش نظر سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیاگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کریں گے جبکہ عمران خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کریں گےجہاں  وزیر اعظم کو انسداد کورونا اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کو احساس پروگرام و دیگر اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا،عمران خان کا پشاور میں قرنطین مراکز کا معائنہ بھی متوقع ہیں ۔