کورونا وائرس سے بچاؤ :پنجاب بھر میں 18 ویں روز بھی لاک ڈاؤن

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2020 08:12am
فائل فوٹو

لاہور:کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 18 ویں روز بھی جاری ہے،صوبے میں معاملات زندگی مفلوج ہیں تاہم عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں آرہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن 18ویں روز میں داخل ہوگیا ،شاپنگ مالز، مارکیٹیں، بازار اور دکانیں بند ہیں تاہم شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے نظر نہیں آرہے۔

لوگ گھروں سے باہر نکلنے کی مختلف وجوہات بتارہے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ بحالت مجبوری ہی وہ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سڑکوں پر موجودگی کو محدود کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر دوسری جانب عوام کی غیر سنجیدگی بھی جاری ہے۔