سندھ حکومت نے یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم واپس لے لیا

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2020 05:13pm
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ یو سیز سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا۔ ابھی لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 13 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں آگے کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

واضح رہے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں 11 یوسیز کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ سیل کیے جانے والے علاقوں میں گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، صفورا، ڈالمیا، منظور کالونی، ملیر، جیکب لائن اور مختلف علاقے شامل تھے۔